ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے کوڈاگو میں پھیل رہا ہے 'آفریکن سوائن فلو'

کرناٹک کے کوڈاگو میں پھیل رہا ہے 'آفریکن سوائن فلو'

Thu, 27 Oct 2022 18:46:08    S.O. News Service

مڈیکیرے 27/ اکتوبر (ایس او نیوز)ریاست کرناٹک کے مڈیکیرے تعلقہ کے گالی بیڈو گاوں میں آفریکن سوائن فلو کے معاملے سامنے آنے کے بعد مقامی لوگوں میں تشویش پھیل گئی ہے۔

 معلوم ہوا ہے کہ خنزیروں کے ایک فارم میں تیز بخار کے بعد 10 خنزیروں کی موت واقع ہوئی ہے ۔ جس کے بعد محکمہ مویشی پالن کے افسران نے مذکورہ فارم کے اطراف 1 کلو میٹر علاقے کو افریقی خنزیری بخار متاثرہ علاقہ قرار دیا ہے ۔ جبکہ یہاں سے 10 کلو میٹر تک کے احاطے کو محتاط رہنے کا علاقہ قرار دیا گیا ہے ۔ اور یہاں کے خنزیروں کے فارم میں باہر سے نئے خنزیر لانے اور یہاں کام کرنے والوں کو دوسرے علاقے میں جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ 

 اس کے علاوہ کوڈاگو کے سرحدی اضلاع میسورو، جنوبی کینرا اور ہاسن میں مویشیوں کے اندر 'لمپی اسکن ڈیسیز، پھیلنے کی وجہ سے ضلع ڈپٹی کمشنر نے بطور احتیاط کوڈاگو میں جانوروں کی منڈی اور بازار لگانے پر بھی پابندی عائد کی ہے۔


Share: